واشنگٹن : امریکہ نے پشاور می زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے زرعی ڈائریکٹوریٹ پشاورپردہشت گرد حملے کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں پاکستانی حکومت وعوام کےساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان ،اتحادیوں کےساتھ کام جاری رکھیں گے۔
پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گرد حملہ
خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 9 افراد شہید اور 35 زخمی ہوئے تھے جبکہ تینوں دہشت گرد مارے گئے تھے۔
حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے پاس سے 3 خودکش جیکٹس، 8 دستی بم، 2 آئی ای ڈیزبم، متعدد کلاشنکوف کے علاوہ دیگر دہشت گردی کا سامان برآمد کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پشاور میں حملہ کرنے والے دہشت گرد افغانستان میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھے۔