اشتہار

دبئی: دنیا کی سب سے بڑی وہیل چیئر ریس کا انعقاد

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی پولیس نے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کی سب سے بڑی وہیل چیئر ریس کا انعقاد کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفیصلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن منایا گیا جس کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کے مسائل کو اجاگر کرنا اور خصوصی افراد کی معاشرتی اہمیت کو بیان کرنا ہے۔

دبئی پولیس کی جانب سے عالمی دن کے موقع پر معذوروں کی ‘وہیل چیئر‘ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، منتظمین کی جانب سے گینز بک کی ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

ریس کے اختتام پر عالمی ریکارڈ درج کرنے والی ٹیم نے جیتنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 14 اکتوبر 1992 کو معذوروں کے عالمی دن کو منانے کے حوالے سے ایک قرار داد منظور کی گئی تھی جس کے تحت ہر سال 3 دسمبر کو اس دن کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت، عالمی بینک اور اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق دنیا میں غربت میں اضافے، صحت اور تعلیم سے محرومی، غیر محفوظ طریقے سے کام کرنے، آلودگی اور پینے کے صاف پانی سے محرومی سمیت دیگر سہولتوں کے فقدان سے دنیا بھر میں ذہنی و جسمانی طور پر معذور ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

دنیا کے کئی ممالک میں معذوروں اور خصوصی افراد کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے اور اُن کے لیے تعلیم، نوکری سمیت دیگر شعبوں میں کوٹے کے تحت مواقع فراہم کیے جاتے ہیں لیکن کچھ عرصہ قبل دنیا کے 45 مختلف ممالک نے معذور اور خصوصی افراد کا کوٹہ ختم کر کے انہیں عام افراد کی طرح مواقع فراہم کرنے کا قانون منظور کیا ہے۔


 اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں