اشتہار

انسان کے بعد کتا سب سے زیادہ ذہین مخلوق، تحقیق

اشتہار

حیرت انگیز

برازیلیا: انسان کے بعد سب سے زیادہ ذہین مخلوق کون سی ہے؟ اس بات کو معلوم کرنے کے لیے برازیل کے محققین سر جوڑ کر بیٹھے اور انہوں نے تحقیق کر کے پتہ لگا لیا۔

تفصیلات کے مطابق برازیل کے وفاقی دارالحکومت میں واقع یونیورسٹی آف دا ریو میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ انسانوں کے بعد سب سے زیادہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کتوں میں ہوتی ہے۔

تحقیق میں انسانوں اور جانوروں کے اعصابی نظام کے اکائی حصے نیورونز کی تعداد کا معلوم کیا گیا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ انسانوں کے دماغ میں 16 ارب خلیات (سیلز) جبکہ کتے کے جسم میں 5 کروڑ 30 لاکھ  اور بلی کے جسم میں اس کے آدھے سیلز موجود ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: نیند سے متعلق جانوروں میں انسانوں جیسی حیران کن عادات

طبی ماہرین کے مطابق نیورونز اعصابی نظام کے اکائی حصے کو کہتے ہیں جو دماغ کے پیغام کو جسم کے دیگر حصوں تک پہنچانے کا کام انجام دیتا ہے اور اسے طب کی زبان میں ’گرے سیلز‘ بھی کہا جاتا ہے۔

محقق پروفیسر سوزانا کا کہنا ہے کہ ’مجھے یقین ہے کہ جانوروں کے جسم میں موجود خلیات انہیں ارد گرد کے ماحول اور تبدیلیوں کو سمجھنے میں مدد دیتے ہیں اور وہ اسی بنیاد پر کوئی بھی حرکت کرتے ہیں‘۔

تحقیق کے دوران شیر، بلی، کتے، ہرن سمیت دیگر جانوروں کے دماغی حجم اور خلیات کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ دیگر جانوروں کے مقابلے میں کتے کو زیادہ وفادار اور سمجھدار سمجھا جاتا ہے اور اس کی وفاداری سے متعلق کئی سچے واقعات بھی تاریخ کا حصہ ہیں۔


 اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں