اشتہار

دبئی: اسلحہ یا ممنوعہ اشیاء ساتھ لے کر چلنے پر بھاری جرمانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی پولیس نے اسلحہ یا ممنوعہ اشیاء ساتھ لے کر چلنے پر 5 سے 30 ہزار درھم تک جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

دبئی پولیس کے آفیشل پیج پر شائع ہونے والی ویڈیو کے مطابق متحدہ عرب امارات میں فیفا کلب ٹورنامنٹ کے انعقاد کو پیش نظر رکھتے شہریوں کو آگاہی دی گئی ہے۔

ویڈیو کے مطابق اگر کسی شہری کے پاس سے اسلحہ یا ممنوعہ اشیا جیسے چھری، چاقو، ڈنڈا وغیرہ برآمد ہوا تو اُس شخص پر 5 سے 30 ہزار درھم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اُسے تین ماہ کی جیل بھی کاٹنی پڑے گی۔

- Advertisement -

پڑھیں: دبئی: نماز کے لیے گاڑی سڑک کنارے کھڑی کرنے پر پابندی

دبئی پولیس کے مطابق اسٹیڈیم میں داخل ہوتے وقت شہریوں کو تلاشی دینی ہوگی اور اگر اس دوران اُن کے پاس سے کوئی بھی ممنوعہ چیز برآمد ہوئی تو انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں داخل ہوتے وقت ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں بصورت دیگر اُن کے خلاف بھی کوئی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ویڈیو دیکھیں

واضح رہے کہ دبئی میں 6 دسمبر سے 16 دسمبر تک فیفا کلب کے میچز کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سخت سیکیورٹی کے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں