اشتہار

والدین بچوں کے فیس بک میسنجر پر نظر رکھ سکیں گے، نئے فیچر کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے بچوں کے لیے علیحدہ میسنجر متعارف کروانے کا اعلان کردیا جس کا مقصد والدین کی جانب سے بچوں پر خاص نظر رکھنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک انتظامیہ دیگر کے مقابلے میں سبقت حاصل کرنے اور صارفین کو متاثر کرنے کے لیے مختلف فیچزمتعارف کرواتی رہتی ہے۔

حال ہی میں فیس بک کی جانب سے 12 سال سے کم عمر بچوں پر نظر رکھنے کے لیے علیحدہ سے میسنجر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جس کا آزمائشی فیچر فی الحال امریکا میں متعارف کراویا جائے گا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: نیا فیچر: اب فیس بک سے کھانا منگوائیں

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس میسنجر کے متعارف کروانے کا ایک ہی مقصد ہے کہ والدین اپنے بچوں کی آسانی سے نگرانی کرسکیں اور اُن کے میسنجر پر نظر رکھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ میسنجر ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کروائی جائے گی جسے 6 سے 13 سال تک کی عمر کے بچے استعمال کریں گے۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’اس میسنجر کو استعمال کرنے والے بچے والدین کی اجازت کے بغیر کسی سے چیٹ نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی والدین کی مرضی کے بغیر کسی کو اپنی لسٹ میں ایڈ کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کی فیس بک پروفائل آپ کی شخصیت کی عکاس

منتظمین کے مطابق اس ایپ کو متعارف کروانے کا مقصد بچوں کا تحفظ ہے تاکہ وہ کسی بھی غلط فعل کی طرف گامزن نہ ہوسکیں۔

دوسری جانب امریکا کی کانگریس پارٹی نے بچوں کے لیے متعارف کروائے جانے والے فیچر کی پرائیوسی سے متعلق سوالات کھڑے کردیے ہیں، کانگریس رکن رچرڈ کا کہنا ہے کہ ہمیں اس کی پرائیوسی کے حوالے سے شک و شبہات ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں