اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

لاہور میں سجے گا سائنس میلہ 2018

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : رواں ہفتے کے اختتام پر پاکستان کی ثقافتی دارلحکومت لاہورمیں سائنس میلہ 2018 کا انعقاد کیا جارہا ہے‘ 27 اور 28 جنوری کو سجنے والے اس میلے میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات حصہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق خوارزمی سائنس سوسائٹی کی جانب سے منعقد کردہ سائنس میلہ 2018 آئندہ سال ماہ جنوری کی 27 اور 28 تاریخ کو ایک نجی تعلیمی ادارے میں منعقد ہوگا‘ جہاں مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات اس میں شرکت کریں گے‘ اس سلسلے میں لاہور کی کئی شاہراہیں اس میلے کے اشتہارات سے سج چکی ہیں۔

سائنس میلہ 2017 کی تصاویری جھلکیاں

گزشتہ سال اس سلسلے کا پہلا سائنس میلہ منعقد کیا گیا تھا جس میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات نے طب‘ کیمیا‘ طبعیات اور فلکیات سے متعلق سائنسی پراجیکٹس بنا کر میلے میں شرکت کرنے والوں کوورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔

- Advertisement -
سائنس میلہ 2017 کی تصاویری جھلکیاں

پاکستانی نوجوان کا کارنامہ، بلڈ ڈونیشن ایپ متعارف*

سائنس میلہ 2017 کی تصاویری جھلکیاں

یاد رہے کہ خوارزمی سائنس سوسائٹی ایک فلاحی ادارہ ہے جو ملک میں سائنس کے نظریاتی علوم کے ساتھ ساتھ عملی سائنس کو بھی فروغ دےرہا ہے۔ اس سوسا‏ئٹی کا مقصد عوام اور خواص میں سائنس کا شعور اجاگر کر نا‏ ہے۔

سائنس میلہ 2017 کی تصاویری جھلکیاں

لاہور میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا سائنس میلہ ہے اس سے قبل خوارزمی سائنس سوسائٹی خیبر پختواہ اور وسطی پنجاب میں اسی نوعیت کے کئی کامیاب میلوں کا انعقاد کرچکی ہے۔

سائنس میلہ 2017 کی تصاویری جھلکیاں

ادارے کے سربراہ ڈاکٹر صبیح جو کہ آکسفورڈ یونی ورسٹی سے طبعیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حامل ہیں ‘ ان کا ماننا ہے کہ سائنسی ایجادات معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور خوارزمی سائنس سوسائٹی عملی سائنس کی تشہیر کے ذریعے معاشرے کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں