اشتہار

نیویارک، بس ٹرمینل میں دھماکا، 3 افراد زخمی، حملہ آور گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : مین ہیٹن میں ٹائم اسکوائرکے قریب بس ٹرمینل میں پائپ بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق دھماکا امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع مصروف ترین بس ٹرمینل 42 ویں اسٹریٹ 8 ایونیو میں ہوا جس میں حملہ آور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں،حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے.

- Advertisement -

امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نےعلاقے کوگھیرے میں لے کر بس ٹرمینل کو خالی کرادیا جب کہ بم دھماکے کی وجہ سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جہاں کئی کمپنیوں کے دفاتر بھی موجود ہیں جب کہ شاپنگ مالز اور دکانیں اس کے علاوہ ہیں اس کے لیے یہاں ہر وقت لوگوں کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے.

پولیس حکام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بروقت کارروائی کرکے امریکا کے دل نیویارک کو بڑے حادثے اور نقصان سے بچالیا ہے جب کہ زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت عقائد اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بنگہ دیشی شہری ہے، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا ہے.

نیویارک انتظامیہ نے پولیس کے بروقت ردعمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے بڑی منصوبہ بندی کو بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہر بڑے نقصان سے محفوظ رہا.

انہوں نے کہا کہ کرسمس کی تقریبات طے شدہ شیڈول کی مطابق جاری رہیں گی اور کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے واقعہ سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں