بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

فاٹا سے متعلق حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ عوام کی توہین ہے: عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ فاٹا سے متعلق حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ عوام کی توہین ہے۔ فاٹا کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا سے متعلق حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ عوام کی توہین ہے۔ فاٹا کے عوام کو اب تک جمہوری حقوق نہیں دیے گئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے پیکج کے نفاذ میں تاخیر بے چینی کا سبب بن رہی ہے۔ پیکج میں تاخیر کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔ فاٹا اصلاحات کا پیکج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی آر کا خاتمہ فاٹا اصلاحات میں شامل ہو، سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کے دائرہ کار میں توسیع شامل ہو۔ آرٹیکل 106 میں ترمیم اصلاحات میں شامل ہو۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 106 میں ترمیم سے خیبر پختونخواہ اسمبلی میں سیٹیں بڑھیں گی اور فاٹا کے عوام کو نمائندگی ملے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں