دبئی : چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ اور سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے سیکنڈ لیفٹیننٹ اور سپاہی کی شہادت قوم کا بڑا نقصان ہے۔
تفصیلات کے مطابق یئرمین آل پاکستان مسلم لیگ اور سابق صدر پرویز مشرف نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت کی اور اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی اداروں کو بھی اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔
دہشت گردوں کی فائرنگ سے 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کی شہادت پر پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ سیکنڈ لیفٹیننٹ اور سپاہی کی شہادت قوم کا بڑا نقصان ہے۔
مزید پڑھیں : شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی فائرنگ، 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیداور سپاہی بشارت شہید
یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے تھے۔
شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید پی ایم اے سے حال میں پاس آؤٹ ہوئے تھے ، شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق وہاڑی کے علاقے بورے سے تھا جبکہ شہید ہونیوالے اکیس سالہ سپاہی بشارت کا تعلق گلگت سے تھا۔