پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبد اللہ پراچہ کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم کرنے سے پیٹرول اور گیس مہنگی ہوجائے گی۔ آئی ایم ایف اور برآمد کنندگان کی ایما پر روپے کو مزید کمزور نہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبد اللہ پراچہ نے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم کرنے سے پیٹرول اور گیس مہنگی ہو جائے گی۔ اس سے غربت اور اقتصادی راہداری سمیت تمام منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی درآمد توانائی کی ہے اور ڈالر مہنگا ہونے سے امپورٹ ہونے والے تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ ڈالر کی قدر بڑھنے سے پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمت میں 7 سے 10 فیصد تک اضافہ ہوگا جس سے زرعی و صنعتی پیداوار اور برآمدات کے علاوہ ملک کا ہر شخص متاثر ہوگا۔

غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ اس متنازعہ فیصلے کو فوری طور پر ملک و قوم کے مفاد میں واپس لیا جائے۔ آئی ایم ایف اور برآمد کنندگان کی ایما پر روپے کو مزید کمزور کرنا معیشت کو مزید لاغرکر دے گا جبکہ برآمد کنندگان کو سبسڈیوں اور ایکسپورٹ پیکجوں کا نشہ ہو گیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ برآمدی شعبہ اپنی استعداد اور مسابقت کی صلاحیت بڑھانے کے بجائے ہر وقت امداد کا منتظر رہتا ہے۔ روپے پر کلہاڑی چلانے کے بجائے اقتصادی اصلاحات کی جائیں۔ اصلاحات کی غیر موجودگی میں ڈھائی ارب ڈالر کے قرضے کے بعد مزید قرضے بھی لینے ہوں گے اور کرنسی کی قدر مزید کم کرنا ہوگی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں