لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ صوبائی حقوق اوّلین ترجیح ہے، عام انتخابات میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، مردم شماری پر تمام جماعتوں کو اعتراض ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی غضب کہانیوں کے قصےنہیں بتانا چاہتے، شہبازشریف اور راناثنااللہ مستعفی ہوکر سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی تحقیقات کا سامنا کریں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف کی لوٹ مار اور شہبازشریف کا قتل اہم عام ایشو ہے، وزیرداخلہ احسن اقبال نئے افلاطون بنے ہوئے ہیں۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمارے خلاف پی اےٹی کےدھرنے کو کسی نے غیرآئینی نہیں کہا تھا، پی پی کے دور میں پی اے ٹی کے جائزمطالبات کو تسلیم کیا گیا۔ ہم ملک میں جمہوریت کی گاڑی خراب نہیں ہونےدینگے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں جمہوری ہونے کیلئے کسی سے سر ٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، ہم نے جانیں دے کر اپنی شناخت کرائی ہے لیکن جمہوریت جب بھی ڈی ریل ہوئی تو مسلم لیگ ن نے فائدے اٹھائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری پرسب پارٹیوں نے اعتراض کیا ہے، اجلاس میں حکومت نے4،5بلاک چیک کرنے کا وعدہ کیا ہے، مردم شماری کی بنیاد پر وسائل اور نوکریاں تقسیم ہوتی ہیں۔
صوبائی حقوق پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے، الیکشن میں کسی قسم کی تاخیربرداشت نہیں کریں گے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔