بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

او آئی سی کی افادیت ختم ہو چکی ہے: اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: او آئی سی کی افادیت اب ختم ہوچکی ہے، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی شرکت ناقابل فہم تھی، ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن نے او آئی سی اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی شرکت پر شدید نتقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ پر نوازشیں ناقابل فہم ہیں۔ ان کی موجودگی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بے وقعت معلوم ہوئے۔

اعتراز احسن نے حکومت کی جانب سے سازش کے الزامات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پانچ گورنر اور تین وزرائے اعلیٰ آپ کے ہیں، ایسے میں سازش کا الزام بلاجواز ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نوازشریف بند کمرے میں پھنس گئے ہیں، اعتزازاحسن

اعتراز احسن کے مطابق فیض آباد دھرنے کے معاملے میں حکومت نے خلا پیدا کیا، معاہدے میں خود درخواست کی کہ اس سے جان چھڑوائیں، اگر کوئی آپ کے خلاف سازش کر رہا ہے، تو اس کا نام بتائیں۔

انھوں نے نوازشریف سے ملنے کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے سرکاری جہاز استعمال کرنے پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے اختیارات سے دستبردار ہوچکی ہے۔

سینیٹر اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ وہ کل کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں مثبت انداز میں شرکت کریں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں