بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ڈیرہ بگٹی سے بارودی سرنگیں برآمد، پنجاب سے 19 سہولت کار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کرتے ہوئے دھماکا خیز مواد اور بارودی سرنگوں سمیت اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیے ہیں.

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں زیر زمین دفن دیسی ساختہ بارودی سرنگوں سمیت ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے جو کہ دہشت گردی کے کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا تاہم ایف سی کے بروقت آپریشن نے شہر کو بڑے نقصان سے بچالیا.

دوسری جانب آپریشن رد الفساد کے تحت پنجاب رینجرز اور حساس اداروں نے پولیس کے ہمراہ سرگودھا، بھکر، اٹک، ڈی جی خان اور لاہور میں سرچ آپریشن کیے جس کے دوران دہشت گردوں کے 19 سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ سہولت کاروں سے غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں بھی تحویل میں لی گئی ہیں.

خیال رہے سابق آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے تسلسل میں موجودہ سپہ سالار پاک فوج جنرل قمر باجوہ نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن ردالفساد کا آغاز کررکھا ہے جس کے دوران کئی خطرناک دہشت گردوں کی گرفتاریاں اور بھاری مقدار میں اسلح و گولہ بارود برآمدگی کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں