بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

امریکی وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے ملک کے طول و عرض میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کامیاب آپریشن کیے ہیں جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور افواج نے بڑی قربانیاں پیش کیں ہیں۔

وہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے بیان پر ردعمل دے رہے تھے، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کے تبصرے اورسوچ سے پاکستان اتفاق نہیں کرتا ہے اور زمینی حقائق بھی ان کے الزامات سے یکسر مختلف ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک بھر میں کی گئی کارروائیوں اور انسداد دہشت گردی آپریشنز میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جس کے لیے پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ملک ہے جس نے پچاس ہزار سے زیادہ جانوں کا نذرانہ پیش کی ہیں چنانچہ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن پاکستان خود اپنے قومی مفاد میں کر رہا ہے۔

اسی سے متعلق : دہشت گرد کابل کے بجائے اسلام آباد کو نشانہ بنا سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو دہشت گردی اور انتہاپسندی سے پاک کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی قربانیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جائے۔

خیال رہے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے دیشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا مطالبہ کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں