بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ناجائز اثاثہ جات کیس: چوہدری برادران نے نیب کو دستاویزات جمع کروا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ناجائز اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوہدری شجاعت اورچوہدری پرویز الٰہی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو مطلوبہ دستاویزات جمع کروا دیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی آج نیب لاہور آفس پیش ہوئے اور انہوں نے تمام دستاویزات نیب کو جمع کروا دیں۔

نیب نے اس سے قبل 6 نومبر کو چوہدری برادران کو ناجائز اثاثہ جات کیس میں طلب کیا تھا اور انہیں 50 صفحات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا تھا جس میں چوہدری برادران اور ان کے اہلخانہ کے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں جو آج نیب کو جمع کروا دی گئیں۔

یاد رہے کہ چوہدری برادران کے خلاف مذکورہ کرپشن کیس نیب کے 179 میگا کرپشن کیسز میں شامل ہیں جنہیں سنہ 2015 میں درج کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران پر 2.428 ارب کے غیر قانونی اثاثہ جات، آمدن سے زائد اخراجات اور ناجائر بھرتیوں کے الزامات ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں