اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس سے متعلق سپریم کورٹ کےتفصیلی فیصلےکا انتظارہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےکی اہمیت ہےمعاملات کوسنجیدہ لیناچاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کیس کے پہلے دن ہی کہا تھا نیب کی جانب سے کیس کمزورکیا جا رہا ہے جبکہ نیب کےپراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پرہمارے پہلے دن سے تحفظات ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ یہ توبہت آسان ہے پیسے لوٹیں، مرضی کے لوگوں سے تحقیقات کرائیں اور پکڑے جانے پرکیس کوکمزورکرکے پیش کریں اورباہرآجائیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حدیبیہ پیپرکا کیس نیب پرنہیں چھوڑیں گے، دیکھیں گے نیب نے شریف خاندان کی مدد کی ہے یا نہیں کی۔
سپریم کورٹ نے نیب کی حدیبیہ پیپرملزکیس دوبارہ کھولنے کی اپیل مسترد کردی
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کو حدیبیہ پیپرملزکیس دوبارہ کھولنے کی اجازت نہیں دی، عدالت نے نیب کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نیب کےدلائل سےمطمئن نہیں ہوئی۔