ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

انشااللہ آج کافیصلہ ہمارےحق میں آئے گا، پی ٹی آئی رہنما

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عمران خان جہانگیرترین کیس ،سپریم کورٹ کچھ دیرمیں فیصلہ سنائےگی، تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انشااللہ آج کافیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان اورجہانگیرترین اہل ہیں یانہیں ؟ فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا ، سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انشااللہ آج کافیصلہ ہمارےحق میں آئےگا، مخالف جماعتیں دیکھیں گی آج پھرہم مٹھائیاں تقسیم کریں گے،

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان جہانگیرترین کیس کےفیصلےکاانتظارہے، جو بھی فیصلہ آئے گااس کے بعد لائحہ عمل دیں گے، قبل ازوقت کوئی بات یاردعمل نہیں دینا چاہتے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی کی قیادت کی اہم میٹنگ کچھ دیرمیں ہوگی، جلسہ ملتوی نہیں ہوگاعمران خان شرکت کریں گے۔

رہنماپی ٹی آئی عمران اسماعیل نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انشااللہ آج کافیصلہ ہمارےحق میں آئےگا، حلال کےپیسےکیلئےکسی قطری خط کی ضرورت نہیں ہوتی، عمران خان،جہانگیر ترین نے ضرورت سےزیادہ دستاویز جمع کرائیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ مخالف جماعتیں دیکھیں گی آج پھرہم مٹھائیاں تقسیم کریں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں