بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ایک قانون کے دو ترازو نہیں ہو سکتے: مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایک قانون کے 2 ترازو نہیں ہو سکتے۔ پاناما فیصلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے جو معیار بنایا گیا، اس فیصلے میں اس کی نفی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور رہنما جہانگیر ترین کی اہلیت کے فیصلے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک قانون کے دو ترازو نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف منتخب وزیر اعظم کو اقامے کی بنیاد پر، غیر وصول شدہ تنخواہ کے اوپر نا اہل کیا گیا۔ دوسری طرف عمران خان کے لیے کہا گیا کہ آف شور کمپنی ہے، ڈکلیئر نہیں کی تو کوئی بات نہیں۔

انہوں نے عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاناما کے فیصلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے جو معیار رکھا گیا تھا، اس فیصلے میں اس کی نفی کی گئی۔

مزید پڑھیں: نااہلی کیس میں عمران خان بری، جہانگیر ترین نااہل قرار

انہوں نے کہا کہ ابھی اس پارٹی کی فنڈنگ کی تحقیقات ہونی باقی ہیں، کیس الیکشن کمیشن کو ریفر کیا گیا ہے۔ ایک اور فیصلہ آنا باقی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست مسترد کردی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے اثاثے چھپائے لہٰذا انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں