جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نواز لیگ والے لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے، قمرزمان کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

ساہیوال : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف نہ ملا تو پیپلز پارٹی ڈاکٹرطاہر القادری کے ساتھ کھڑی ہوگی، نواز لیگ والے لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے، کرپٹ لوگ عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اسمبلی کی مدت سے متعلق بات نہیں کرنی چاہئیےتھی۔

اسپیکر کے پاس کوئی خبر ہے تو ایوان میں لائیں، ان کی باتوں نے بہت سے سوالوں کو جنم دیا ہے، میڈیا پرکی گئی بات ایازصادق پارلیمانی لیڈران سے شیئرکریں۔

نواز لیگ والے لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے، احتجاج اور جلسے حکومت کے راستے کی رکاوٹ نہیں ہوتے،ہم کسی کو جمہوریت کو ڈیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کو انصاف ملنا چاہیے، اگر ان کو انصاف نہ ملا تو ہم پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج میں شامل ہوں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری کی ساتھ بٹھانے کی بات احتجاج سے ہی متعلق تھی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سے تعاون کی کبھی درخواست نہیں کی، کرپٹ لوگ عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں