جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

عمران خان ڈاکووں کا سرغنہ ہے، سپریم کورٹ نےعمران خان کی اےٹی ایم بندکردی،عابد شیرعلی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: وزیرمملکت بجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ عمران خان ڈاکووں کا سرغنہ ہے، سپریم کورٹ نےعمران خان کا اےٹی ایم بندکردیا، اس نےٹیکس چوروں کےپیسے دھرنے میں لگائے اب حساب دینے کا وقت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں وزیرمملکت برائے توانائی عابد شیرعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ پرعدالتی فیصلہ عمران خان کےمؤقف کی شکست ہے، عمران خان وعدے کے مطابق جہانگیر ترین کوپارٹی سے نکالیں۔

عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ پاناماکے نام پر چورن بیچا گیا،حدیبیہ کیس فیصلے سے شفافیت آئی۔

جہانگیر ترین کی نااہلی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نےعمران خان کی اےٹی ایم بندکردی، عمران خان کی اگلی اےٹی ایم عبدالعلیم خان ہے۔

ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کےقول اورفعل میں تضادہے، عمران نےٹیکس چوری کی رقم دھرنوں اوربنی گالاپرلگائی، جعلی جےآئی ٹی بناکرنوازشریف پرالزامات لگائے گئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ نیب عمران خان،علیم خان،جہانگیرترین اوربچوں کوپکڑے، عمران خان کایوم احتساب قریب آچکاہے۔


مزید پڑھیں :  عمران خان اشتہاری ہیں اداروں کا احترام نہیں کرتے، عابد شیر علی


عابدشیرعلی کا آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ آصف زرداری نےسندھ میں پاکستان کولوٹا۔

یاد رہے اس سے قبل عابد شیر علی نے عمران خان کو اشتہاری  قرار دیتے ہوئے کہا  تھا کہ اداروں کا احترام نہیں کرتے، نواز شریف نے اداروں کا احترام کیا اور عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر ہیں، نواز شریف حکومت نہیں خدمت کرنے آئے ہیں، تمام قومی اداروں اور حکومت نے مل کر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں