کراچی : امریکی صدر کی جانب سےبیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی جماعتیں آج کراچی میں ملین مارچ کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے اور امریکی صدر ٹرمپ کے وہاں سفارت خانہ کھولنے کے فیصلے کیخلاف کراچی میں مذہبی جماعتیں آج ملین مارچ کریں گی۔
القدس ملین مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے، مارچ میں سنی تحریک اور دیگر مذہبی جماعتیں بھی شریک ہوں گی۔
جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق القدس ملین مارچ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی مظاہرہ ہوگا۔ احتجاجی مظاہرے میں فلسطینی مسلمانوں کی جدوجہد سے اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: یروشلم کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنےکےخلاف مظاہرے
یاد رہے کہ امریکی صدر نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کا سرکاری اعلان کیا تھا جس کیخلاف
دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا معاملہ کافی عرصے سے سرد خانے میں تھا تاہم آج یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرلیا گیا ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔