سینٹیاگو: چلی میں مٹی کا تودہ گرنے سے دوخواتین سمیت تین افراد ہلاک اور پندرہ افراد لاپتہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چلی حکام کا کہنا ہے کہ مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ جنوبی چلی کےشہرسینٹ لوسیا میں پیش آیا، حادثے میں ایک غیرملکی سیاح اور دومقامی خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
حادثے میں 15 افراد مٹی کے تودے تلے دبے ہوئے ہیں انہیں ریسکیو کرنے کا کام جاری ہے جبکہ شدید بارش کے باعث رضا کاروں کو امدای سرگرمیوں میں مشکل سامنا ہے۔
لینڈ سلائنڈنگ کے باعث ایک اسکول اور کئی مکانات سمیت صدارتی انتخاب کے پولنگ بوتھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سینٹ لوسیا میں اب تک چار اعشاریہ پانچ انچ سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔
گوئٹے مالا :مٹی کا تودہ گرنے سے 130 سے زائد افراد ہلاک
یاد رہے کہ رواں برس 6 اکتوبرکو وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 130 سے زائد افراد ہلاک جبکہ تین سو سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔