اشتہار

سعودی ولی عہد دنیا کےمہنگےترین مکان کے خریدار

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دنیا کےمہنگے ترین گھر کے خریدار نکلے جو انہوں نے 30 کروڑ ڈالر میں خرید رکھا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق فرانس میں 2015 میں نامعلوم خریدار نے دنیا کا مہنگا ترین گھر 30 کروڑ ڈالر میں خریدا تھا اور خریدار کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا تھا۔

امریکی اخبار نے شاہی خاندان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی شاہی خاندان کے مشیر نے تصدیق کی ہے کہ محل کے خریدار سعودلی ولی عہد محمد بن سلمان ہیں۔

- Advertisement -

فرانس میں واقع یہ محل 57 ایکڑ پر مشتمل ہے جس میں سینیما گھر، ڈیلکس سوئمنگ پول، فوارے ، سرنگ اور زیرآب کمرہ ہے جس کے شیشے کی چھت سے پانی میں تیرتی رنگ برنگی مچھلیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ ایک اور امریکی اخبار نے کہا تھا کہ اطالوی آرٹسٹ لیونارڈو ڈاونچی کی بنائی دنیا کی مہنگی ترین پینٹنگ کے خریدار سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیویارک میں نیلامی میں 500 سال پرانی پینٹنگ 45 کروڑ ڈالر میں فروخت ہوئی تھی لیکن نیلامی میں خریدار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں