اشتہار

امریکی شہراٹلانٹا کےایئرپورٹ پربجلی منقطع

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی شہراٹلانٹا کا بین الاقوامی ایئرپورٹ بجلی منقطع ہونے کے باعث جزوی طور پر بند ہے، بجلی نہ ہونے سے تقریباً ایک ہزار پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر اٹلانٹا کے ہرٹس فیلڈ جیکس بین الاقوامی ایئرپورٹ پربجلی کی سپلائی معطل ہونے سے ہزاروں پروازیں مثاتر ہوئی ہیں۔

اٹلانٹا کا اس ایئرپورٹ کا شمار دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں ہوتا ہے جہاں سے روزانہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ لوگ سفر کرتے ہیں اور تقریباََ ڈھائی ہزار پروازیں آتی جاتی ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق اتوار کو مقامی وقت کے مطابق 1 بجے بجلی چلے گئی جس کے بعد اس ایئرپورٹ پر اترنے والی بہت سی پروازوں کو دوسری طرف موڑ دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایئرپورٹ کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ زیر زمین کہیں بجلی کی لائن میں آگ لگ گئی ہے جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اٹلانٹا 80 فیصد امریکی آبادی سے دو گھنٹے کی پرواز کے فاصلے پر ہے اور یہ شہرامریکہ میں داخل ہونے کا اہم مقام ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں