اشتہار

افغان دارالحکومت کابل میں ملٹری سینٹرپرحملہ

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری سینٹر پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی زیر تعمیر عمارت پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلح افراد عمارت کے اندر موجود ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

- Advertisement -

افغان پولیس حکام کے مطابق ٹریننگ سینٹر میں 5 حملہ آور موجود ہیں۔

افغان وزارت داخلہ نے این ڈی ایس کی عمارت پر مسلح افراد کے حملے کی تصدیق کردی۔

افغان خفیہ ایجنسی کی عمارت پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔


قندھار بیس پر دو خودکش حملے،فائرنگ، 43 فوجی ہلاک


خیال رہے کہ رواں برس 19 اکتوبرکو افغانستان کے صوبے قندھار میں افغان ملٹری بیس پر ہونے والے کار بم دھماکے میں 43 فوجی ہلاک متعدد زخمی ہوگئے تھے، جوابی کارروائی میں دس حملہ آور مارے گئے تھے۔


کابل، ملٹری اکیڈمی کے قریب خود کش دھماکا، 15 کیڈٹس جاں بحق


بعدازاں 21 اکتوبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ملٹری اکیڈمی کے گیٹ پر خودکش دھماکے میں 15 کیڈٹس جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 19 اپریل 2016 کو کابل میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سینٹر پرخودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں