بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

تین ماہ سے مکان کا کرایہ نہ دینے پر94 سالہ خاتون گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا : پولیس نے تین ماہ کا کرایہ نہ دینے کے جرم میں 94 سالہ ضعیف خاتون کو ان کی سالگرہ کے دن ہتھکڑیاں لگادیں۔

تفصیلات کے مطابق ریاست فلوریڈا کی پولیس نے چورانوے سالہ خاتون کو تین ماہ کا کرایہ نہ دینے کے جرم میں حوالات کی سیر کرا دی۔

چورانوے سالہ ضعیف خاتون جونیٹا نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ عین سالگرہ کے دن وہ مقامی پولیس اسٹیشن میں ہتکھڑی لگائے اپنی ضمانت کے لیے کسی کا انتظار کریں گی۔

تین ماہ سے کرایہ نہ دینے کے جرم میں پولیس نے جونیٹا کی عمر کا خیال کیے بغیر ہی حوالات میں بند کردیا۔

مالک مکان نے پولیس کو بتایا تھا کہ اکتوبر سے مجھے مکان کا کرایہ نہیں ملا کیونکہ بزرگ خاتون نے مجھے کہا تھا کہ وہ اب بس چند دنوں کی مہمان ہیں۔

پولیس نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے عمر کا لحاظ نہیں کیا اور ضعیف خاتون کو حراست میں لے کر ہتھکڑیاں لگا دیں۔

دریں اثناء فلوریڈا پولیس مقامی این جی او کے ساتھ مل کر چورانوے سالہ خاتون کو کسی نئے گھر میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں