بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف تین نیب ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ آج دسویں بار عدالت میں پیش ہوں گے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں نوازشریف کو حاضری سے ایک ہفتے کے لیے استثنیٰ دیا تھا، جس کے بعد وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہوگئے تھے۔

میاں نواز شریف اپنی صاحب زادی کے ساتھ اتوار کے روز لندن سے وطن پہنچے اور آج وہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں گے۔احتساب عدالت نے استغاثہ کے دو گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کر رکھے ہیں۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کے معاملہ پر نیب لاہور کی دو رکنی ٹیم کچھ روز قبل لندن روانہ ہوئی تھی۔ تحقیقی ٹیم نے ایک ہفتے لندن میں قیام کیا۔ اس کا مقصد لندن فلیٹس اور فلیگ شپ کمپنیز کے حوالے سے مزید شواہد اکٹھے کرنا تھا۔

نیب کی دو رکنی ٹیم  پی آئی اے کی پرواز پی کے758 کے ذریعے آج لندن سے لاہور پہنچ رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شبہاز شریف بھی اسی فلیٹ سے پاکستان آرہے رہے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں