اشتہار

بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کی ماں اوربیوی ہفتے کو پاکستان پہنچیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بھارتی دہشتگردکلبھوشن کی ماں اوربیوی ہفتےکوپاکستان پہنچیں گی، کلبھوشن کی والدہ اوربیوی سے ملاقات 25دسمبر کو کرائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ھارتی دہشتگردکلبھوشن کی ماں اوربیوی ہفتےکوپاکستان پہنچیں گی، دونوں بھارتی خواتین واہگہ کےراستےپاکستان پہنچیں گی، جس کے بعد کلبھوشن کی والدہ اوربیوی کو لاہور سے اسلام آباد لے جایا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز دفترخارجہ اور سیکورٹی حکام کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیکیورٹی سےمتعلق معاملات کوحتمی شکل دی گئی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ کلبھوشن کی والدہ اوربیوی سے ملاقات 25دسمبر کو کرائی جائے گی، ملاقات کے وقت بھارتی سفارتکار ساتھ ہوگا جبکہ ملاقات کے دوران پاکستانی سفارتکار بھی موجود ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی د ہشت گرد کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کیلئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ویزہ جاری کرنے کی ہدایت کی تھی، دفتر خارجہ نے دہلی ہائی کمیشن کو ہدایات جاری کیں تھیں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کی بیوی کو شوہر سے ملاقات کی پیش کش کی تھی۔

ذرایع کے مطابق کلبھوشن کی اہل خانہ سے ملاقات دفترخارجہ میں کرائی جائےگی،جس کا دورانیہ پندرہ منٹ ہوگا، البتہ بھارت کی درخواست پر وقت بڑھایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے سیکیورٹی خدشات پرملاقات کےمقام پردوبارہ غور کیا جاسکتا ہے، کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کواسلام آباد کے لیےتین دن کاویزہ جاری ہوا۔
یہ ملاقات25دسمبرکوہوگی

بھارتی ہائی کمیشن کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا گیا تھا، جس میں پیش کش کی گئی تھی کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حکومتِ پاکستان کلبھوشن کی بیوی کو ملاقات کی اجازت دیتی ہے۔


مزید پڑھیں : پاکستان نے کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کو 25 دسمبر کو ملاقات کی اجازت دیدی


واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو اس وقت پاکستان میں قید ہے، بھارتی دہشتگرد کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد اس نے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

پاکستان کی فوجی عدالت نےکلبھوشن کوپھانسی کی سزاسنا رکھی ہے، جس پر بھارت نے دس مئی کو عالمی عدالتِ انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا اور سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔

جس کے بعد عالمی عدالتِ انصاف نے کلبھوشن کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی دے‘ اور امید ہے کہ پاکستان عالمی عدالت کا مکمل فیصلہ آنے تک کلبھوشن کو سزا نہیں دی جائے گی۔

کلبھوشن کیس کی سماعت آئی سی جے میں اب جنوری 2018 میں ہونے کا امکان ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں