نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کا کہنا ہے بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے سے مشرق وسطٰی میں انتشار مزید پھیلےگا۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب میں ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیراورفلسطین اقوام متحدہ کےچارٹرپرحل طلب مسئلےہیں ، انہیں اب حل ہوجانا چاہیے۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیراورفلسطین کی عوام شدید انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کاشکارہیں، قابض افواج کشمیری اور فلسطینی عوام پر مسلسل ظلم وجبرکررہی ہیں۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کا درجہ تبدیل کرنے سے مشرق وسطیٰ میں مزید بدامنی بڑھے گی، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کی تمام قراردادوں پربلاا متیاز عمل درآمد ہونا چاہیئے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 3 کشمیری شہید جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
امریکہ نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا
یاد رہے کہ 6 دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازعہ علاقے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔