لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جیلوں میں قید مسیحی قیدیوں کی سزا میں3ماہ کی کمی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کرسمس کے موقع پر جیلوں میں قید مسیحی قیدیوں کی سزا میں3ماہ کی کمی کا اعلان کردیا ہے۔
اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ کوئٹہ میں مسیحی بھائیوں کو سفاکی سے مارا گیا، ایساعمل کرنے والے انسانیت کےدشمن ہیں، دہشتگردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی،قانون حرکت میں آئیگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چرچ حملے پر مسیحی برادری سےاظہارافسوس کرتاہوں، چرچ حملے میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزادی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ قائداعظم نے فرمایا تھا آئین کے تحت اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، پاکستان میں تعلیم کےمیدان میں مسیحی برادری اہم کردارادا کررہی ہے، افواج پاکستان میں بھی اقلیتی برادری نے کارہائےنمایاں سرانجام دیے۔
شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب کاہے،سب کومل کرامن کاگہوارہ بناناہے، اقلیتوں کےحقوق کاتحفظ ہمارےآئین وقانون میں درج ہے، اقلیتوں کےحقوق کےحوالےسےبل جلداسمبلی میں پیش کریں گے۔