بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جدہ: پاکستانی خاتون کا قائد اعظم کو خراج تحسین، سمندر کی گہرائی میں‌ پرچم لہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: پاکستانی خاتون تیراک نے قائد اعظم کو یومِ ولادت کے موقع پر انہیں انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سمندر کی گہرائی میں پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جدہ میں پاکستانی خاتون تیراک عظمیٰ طاہر نے یوم ولادت کی مناسبت سے قائد اعظم محمد علی جناح کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دنیا کو حیران کردیا۔

جدہ میں مقیم پاکستانی خاتون عظمیٰ طاہر اپنے دو ساتھیوں سمیت سمندر  (بحیرہ احمر) کی 50 فٹ گہرائی میں اتریں اور انہوں نے پاکستان کا پرچم لہرایا۔

خاتون تیراک ایک گھنٹے تک سبز ہلالی پرچم کو ہاتھوں میں تھامے گہرے سمندر میں رہیں اور انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

ویڈیو دیکھیں

واضح رہے کہ 25 دسمبر کو قائد اعظم کا 141 واں یوم پیدائش ملک بھر میں ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، اس ضمن میں سرکاری سطح پر پاکستان میں تعطیل ہو گی اور مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں