نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے کے جواب میں اس پرنئی پابندیاں عائد کردیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ نے شمالی کوریا پراقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد کو سلا متی کونسل میں پیش کیا، جسے متفقہ طورپرمنظورکرلیا گیا۔
سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف قراداد کے حق میں15 اور مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔
قرارداد کے متن کے مطابق شمالی کوریا کوبیلسٹک میزائل تجربات سے روکنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی برآمد پر نوے فیصد پابندی عائد کردی گئی ہے۔
امریکی قرارداد کے مسودے کے مطابق دنیا بھر میں کام کرنے والے شمالی کوریائی باشندوں کو واپس اپنے ملک جانا ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شمالی کوریا پر پابندیوں کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ اگرشمالی کوریا اب بھی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا توعالمی برداری میں تنہا رہ جائےگا۔
شمالی کوریا نے بین البراعظمی میزائل فائرکیا‘ جنوبی کوریا
یاد رہے کہ رواں برس 15 ستمبر کو شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا اور کہا تھا کہ امریکہ اب اس کے میزائل کی رینج میں ہے۔