بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ملکی سیاست میں جوکچھ ہورہاہےوہ اچھانہیں، خورشیدشاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست میں جوکچھ ہورہا ہے وہ اچھا نہیں، اداروں سےجنگ ملک کے لیے نقصان دہ ہوگی، عمران خان پہلے خیبرپختونخوا حکومت کوبچائیں پھرسندھ آئیں۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست میں جوکچھ ہورہاہے وہ اچھا نہیں، اداروں سے جنگ ملک کےلیےنقصان دہ ہوگی۔

خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن اپنےمقررہ وقت پرہی ہوں گے، بیرون ملک ہمیں تیسری دنیا تصور کیا جاتا ہے، بیوی کوناراض کر سکتے ہیں لیکن ووٹرز کو نہیں، ملک میں50فیصدلوگ غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مریضوں کےمطابق ڈاکٹرزنہیں، کوئی ڈاکٹردیہات میں ڈیوٹی کیلئےتیارنہیں، لاہور کا پانی کا تو پینے کے قابل بھی نہیں۔

امریکی صدر کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی کوشش ہےدنیاکاامن خطرے میں پڑجائے۔

خورشید شاہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب پہلےخیبرپختونخواحکومت کو بچائیں پھرسندھ آئیں۔


مزید پڑھیں : عام آدمی کے پارلیمنٹ جانے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا: خورشید شاہ


یاد رہے کہ اس سے قبل خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے پارلیمنٹ میں جانے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، حکمرانوں کو عوام کی طاقت کو تسلیم کرنا چاہیئے۔

انہوں نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میاں صاحب کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، بھٹو کی مثال ہے انہوں نے کبھی نہیں کہا مجھے کیوں پھانسی دی۔ ’نواز شریف کہتے ہیں اگلے وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے، شہباز شریف ہوں گے یا بلاول بھٹو فیصلہ عوام فیصلہ کریں گے۔‘


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں