بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کلبھوشن کیس: پاکستان کی موثر سفارت کاری نے بھارت کو مشکل میں‌ ڈال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کی موثر سفارت کاری نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا۔ بھارت کی جانب سے اب تک دہشت گرد کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو ملاقات کے لیے پاکستان بھیجنے کا سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملاقات کے لیے 25 دسمبر کا دن طے کیا گیا تھا، مگر پاکستان کی اوپن پالیسی کی وجہ سے بھارت تذبذب کا شکار ہوگیا۔ آخری خبریں آنے تک بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے یہ موقف سامنے آیا ہے کہ کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ پاکستان آرہے ہیں، ملاقات 25 دسمبر کو متوقع ہے، مگر سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ کو بھی اس ضمن میں جلد مطلع کیا جائے گا۔ پرواز اور دیگر تفصیلات فیصلہ ہونےکے بعد بتائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ  پاکستان کی موثر سفارت کاری نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا تھا اور بھارت کلبھوشن کے اہل خانہ سے ملاقات کے معاملے پر متذبذب نظر آیا۔

اس ضمن میں آج پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے آج کہا گیا تھا کہ ہم بھارتی جواب کے منتظر ہیں، اگر بھارت کلبھوشن سے اس کے اہل خانہ کی ملاقات نہیں چاہتا، تو یہ اس کا فیصلہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن سے اس کی فیملی کی ملاقات کی تیاری مکمل ہے، البتہ یوں‌ لگتا ہے کہ ہماری موثر سفارتی کوششوں سے متذبذب  ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ آج کرے گا، ذرائع

پاکستانی سفارتی ذرایع کے مطابق پاکستان کی جانب سے میڈیا کو بھی ملاقات کی کوریج کی اجازت دی جائے گی، میڈیا کو کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ سے سوالات کی اجازت ہوگی، ملاقات کی تصاویر بھی جاری کی جائیں گی، البتہ ملاقات کے دورانیے سے متعلق ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔
ذرایع کے مطابق ملاقات دفترخارجہ میں رکھی گئی، کیوں‌ کہ پاکستان کچھ بھی خفیہ نہیں‌ رکھنا چاہتا، بھارتی میڈیا کو بھی کوریج کی اجازت ہوگی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں