اشتہار

پارلیمانی ڈپلومیسی سےچیلنجز کامقابلہ بہتراندازمیں کیاجاسکتا ہے‘ ایازصادق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آ باد: اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عالمی تنظیم مسئلہ کشمیر اور مشرق وسطیٰ کے تنازعات حل کرنے میں ناکام رہی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 6 ملکی اسپیکرز کانفرس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے پاکستان کو 120 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی سے اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

سردار ایازصادق نے کہا کہ عالمی تنظیم مسئلہ کشمیر اور مشرق وسطیٰ کے تنازعات حل کرنے میں ناکام رہی، انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزین پاکستان، ترکی اور ایران میں ہیں۔

- Advertisement -

اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ کانفرنس میں شریک تمام ممالک میں تاریخی تعلقات ہیں آپس کے اختلافات سے ترقی کا عمل رکنا نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں شریک تمام ممالک دہشت گردی کو ہرشکل میں مستردکرتے ہیں اور انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ اسپیکرکانفرس کو فورم کی شکل میں ہرسال ہونا چاہیے۔

سردار ایازصادق نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں دہشت گردوں سے دنیا کا کوئی خطہ محفوظ نہیں رہا، انہوں نے کہا کہ پارلیمانی ڈپلومیسی سے چیلنجز کا مقابلہ بہترانداز میں کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں 6 ملکی اسپیکر کانفرنس میں افغانستان، ترکی، ایران، روس، چین کے اسپیکرز شریک ہیں جبکہ کانفرنس کا عنوان ’دہشت گردی اور بین العلاقائی رابطے‘ رکھا گیا ہے۔

کانفرنس میں صدرممنون حسین، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق شریک ہیں جبکہ کانفرنس کی میزبانی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کررہا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں