بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

خاتون پرنسپل کے قتل کا معمہ حل، شوہرسمیت تین ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : خاتون اسکول پرنسپل کے قتل کی گتھی سلجھ گئی، شوہر نے قتل کرکے ڈکیتی مزاحمت کارنگ دیا، ملزم علی حسن اس کی دوسری بیوی سحرشمس اور اس کا بھائی پکڑےگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے سولجر بازار میں نو دسمبر کو اسکول پرنسپل امبرین فاطمہ کے قتل کی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے والا شوہرخود قاتل ہے۔

پولیس نے شوہرعلی حسن اور خاتون ٹیچر سحر شمس سمیت تین ملزمان گرفتار کرلئے، گرفتارہونے والوں میں ملزمہ کا بھائی بلال شمس بھی شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شاطر شوہر نے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کارنگ دینے کی کوشش کی لیکن پولیس فون ریکارڈزسے ملزمان تک پہنچ گئی، شوہر نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

مقتولہ امبرین دو بچوں کی ماں تھی جبکہ ملزم شوہر دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور اسی لیے دونوں میاں بیوی میں جھگڑا چل رہا تھا۔


مزید پڑھیں: سمن آباد، نوبیاہتا دلہن کا قاتل اسی کا دولہا نکلا


پولیس کے مطابق ملزمہ سحر شمس مقتولہ کے شوہرعلی حسن کی دوسری بیوی اور اسکول ٹیچر ہے، ملزم علی حسن واردات کے بعد سحر شمس کے گھر گیا، سحر شمس نے اپنے بھائی کو اس قتل کے بارے میں آگاہ کیا، ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں