اشتہار

امریکہ کےبعد گوئٹےمالا کا بھی اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنےکا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

گوئٹے مالاسٹی: امریکہ کے بعد گوئٹے مالا کے صدر جمی موریلس نے اسرائیل میں موجود اپنے سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گوئٹے مالا کے صدر جمی موریلس نے اسرائیل میں موجود اپنے سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گوئٹے مالا کے صدر جمی موریلس نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات کرنے کے بعد کیا۔

- Advertisement -

جمی موریلس نے اپنے بیان میں کہا کہ گوئٹے مالا اسرائیل کا دیرینہ دوست ہے اور انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ وہ گوئٹے مالا کا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرلیں۔


یروشلم سے متعلق امریکی فیصلے کو اقوام متحدہ نے مسترد کردیا


خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرارداد منظور کی تھی جس میں امریکہ سے کہا گیا تھا کہ وہ یروشلم کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے۔

امریکی فیصلے کے خلاف قرارداد کے حق میں 128 جبکہ 9 ممالک نے مخالف کی تھی اور35 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں امریکی فیصلے کی مخالفت کرنے والے ممالک کو امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔

واضح رہے کہ وسطی امریکہ کے غریب ملک گوئٹے مالا کو امداد دینے والے اہم ممالک میں امریکہ بھی شامل ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں