اشتہار

ٹیسٹ کرکٹ اب چار روزہ ہوگئی، ایک انقلابی قدم

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: کرکٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے یوں تو ٹیسٹ کرکٹ میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئیں، مگر چار روزہ ٹیسٹ میچ کو ماہرین سب سے بڑا اور سنسنی خیز تجربہ ٹھہرا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ہم ایک عرصے سے چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں خبریں سن رہے تھے، اب آئی سی سی کی جانب سے پہلے سرکاری چار روزہ ٹیسٹ میچ کی تفصیلات اور نئے قوانین کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ٹیسٹ میچ رواں ہفتے جنوبی افریقہ اور زمباوے کے درمیان پورٹ ایلزبتھ میں کھیلا جائے گا۔ یہ ڈے اینڈ نائٹ مقابلہ ہوگا، جس میں پنک گیند استعمال کی جائے گی۔

- Advertisement -

اس نئے فارمیٹ کے لیے نئے قوانین وضع کیے گئے ہیں۔ میچ کے ہر روز98  اوورز کا کھیل ہوگا۔ واضح رہے کہ پانچ روزہ کرکٹ میں ایک دن میں  90 اوورز کی شرط عائد ہوتی ہے۔ اسی طرح کھیل کا دورانیہ ساڑھے چھ گھنٹے ہوگا، جو عام دورانیہ سے آدھے گھنٹے زائد ہے۔ کھیل کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے آخری روز اضافی وقت بھی دیا جائے گا۔

آئی سی سی ایونٹس میں بھارت پاکستان سے کھیل سکتا ہے تو سیریز کیوں نہیں؟ نجم سیٹھی

ماہرین کرکٹ اس فیصلے کو انقلابی اقدام قرار دے رہے ہیں، یاد رہے کہ ماضی میں ٹیسٹ کرکٹ کو زیادہ دل چسپ بنانے کے لیے ڈے اینڈ نائٹ میچ اور پنک گیند متعارف کروائی گئی ہے، تاہم سب سے انقلابی اقدام اسے چار روز پر محیط کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں