لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری اورعمران خان کے درمیان ملاقات آج ہوگی، جس میں تیس دسمبر کو ہونے والی اے پی سی میں کپتان کی شرکت پر مشاورت کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاج کے فیصلہ کن موڑ پر ڈاکٹرطاہرالقادری اورعمران خان کے درمیان آج اہم ملاقات کل ہوگی، ملاقات ساڑھےتین بجےعوامی تحریک کےسیکریٹریٹ میں ہوگی، جس میں تیس دسمبر کو ہونے والی اے پی سی میں کپتان کی شرکت پر مشاورت کی جائے گی۔
ڈاکٹرطاہرالقادری کپتان کو 30 دسمبر کو ہونے والی اے پی سی میں شرکت پرراضی کرنےکی سرتوڑ کوشش کریں گے اور اے پی سی کے اہم نکات پراعتمادمیں لیں گے جبکہ پیپلزپارٹی کانفرنس میں شرکت کاعندیہ پہلے ہی دے چکی ہے۔
اے پی سی میں پی پی،پی ٹی آئی سمیت 35جماعتوں کی قیادت شریک ہوگی، طاہرالقادری تمام جماعتوں کواعتمادمیں لیکرآئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق طاہرالقادری ازخود کوئی فیصلہ نہیں کرناچاہتے، جوبھی فیصلہ ہوگا تمام جماعتوں کامتفقہ فیصلہ ہوگا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کو انصاف کیلئے احتجاج ہر صورت ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے احتجاجی تحریک کا مرکز لاہور کو بنائے جانے کا امکان ہے ، احتجاج کی صورت اورطریقہ کار اے پی سی میں طے کیا جائے گا، اےپی سی میں آصف زرداری اوربلاول بھٹوشریک ہوں گے جبکہ عمران خان سمیت دیگر جماعتوں کے مرکزی رہنما بھی شریک ہونگے۔
مزید پڑھیں : طاہر القادری نے 28 دسمبر کو کُل جماعتی کانفرنس طلب کرلی
دوسری جانب ڈاکٹرطاہرالقادری کے کنٹینرکی صفائی کرالی گئی جبکہ کنٹینر پر رنگ و روغن کا کام بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ 28 دسمبر کو کُل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں جہاں اپنا لائحہ عمل پیش کرکے دیگر سیاسی جماعتوں سے رائے لیں گے۔