لیہ : صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں گاڑی اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں گاڑی اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم ہوا، حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال لیہ منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
جامشورومیں انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ‘ 10 افراد جاں بحق
خیال رہے کہ تین روز قبل سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ 20 نومبر2017 کو خیرپور میں قومی شاہراہ پر کوئلے سے بھرا ٹرک مسافروین پرالٹ گیا تھا، خوفناک حادثےمیں خاتون سمیت 20 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
لیہ میں بس اورٹرک میں تصادم ‘ 11 افراد جاں بحق
واضح رہے کہ رواں برس 5 جولائی کو صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں بس اور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق جبکہ 21افراد زخمی ہوگئے تھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں