اشتہار

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہزارہ موٹروے منصوبے کے فیز ون کا افتتاح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہزارہ موٹروے منصوبے کے فیز ون برہان تاشاہ انٹرچینج سیکشن کا افتتاح کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شاہ مقصود ہری پور میں ہزارہ موٹروے منصوبہ فیز ون کا افتتاح کردیا، برہان سے شاہ مقصود تک ہزارہ موٹروے منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ یہ فیز حویلیاں تک مکمل کیا جانا تھا، جو انسٹھ کلو میٹر پر مشتمل ہے، جو تاخیر کا شکار ہے۔

اس منصوبہ پر بتیس بلین روپے خرچ ہوئے ہیں، 6 رویہ ہزارہ موٹروے برہان تاحویلیاں کی لمبائی تقریباً 57 کلومیٹر ہے، پہلا فیز برہان سے جری کس تک 20.40 کلومیٹرہے، دوسرا فیز جری کس سے سرائے صالح19.20 کلومیٹر تک ہے جبکہ تیسرا فیز سرائے صالح سے حویلیاں تک 17.10کلومیٹر ہے۔

- Advertisement -

ہزارہ موٹروے پر30 پُل، فلائی اوورز اور 31 انڈر پاسز ہیں، جو چوبیس ماہ میں مکمل کی گئی ہے۔

ہزارہ موٹروے منصوبہ سی پیک منصوبہ کا بھی حصہ ہے، شاہ مقصود تا برہان ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہونے والا سفر اکیس سے چوبیس منٹ میں طے ہوگا۔ یہ خیبرپختونخوا میں ایم 1کی تکمیل کے بعد موٹروے کی تعمیر کا دوسرا منصوبہ ہے۔

وزیر اعظم سہہ پہر شاہ مقصود پہنچیں گے، جہاں منصوبہ کے افتتاح کے بعد این ایچ اے اورچینی حکام وزیر اعظم کو ہزارہ موٹروے منصوبہ پر بر یفنگ بھی دیں گے۔

وزیراعظم کی آمدکےموقع پرسیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں