اشتہار

بی بی کو عدالتوں کے چکر لگوانے والے آج خود عدالتوں کے باہرچیخ رہے ہیں: بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

گڑھی خدا بخش: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آج وزیراعظم تو موجود ہے، مگر خود کہتا ہے کہ میں وزیراعظم نہیں، انھوں نے جمہوریت کو کمزور کیا، ہرادارے کی آزادی کو ختم کرنے کی سازش کی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بی بی کو عدالت کے چکر لگوانے والےعدالتوں کے باہرچیخ رہے ہیں، جنھوں نے بی بی پر کرپشن کا الزام لگایا، وہ کروڑوں دہشت گردوں پر بانٹتا ہے، پیپلزپارٹی کے خلاف فتوے دینےوالےآج خود فتوؤں کی لپیٹ میں ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا، آج پاکستان دنیا میں سفارتی سطح پر تنہا ہوتا جا رہا ہے، سرحدیں غیرمحفوظ ہیں، دنیا دہشت گردی کی آگ میں جل رہی ہے حکمران خاموش ہیں۔

بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی بی نے تیس سال جمہوریت کے لئے جدوجہد کی، جمہوریت کے لیے جان دی، مگر آج ملک میں روٹی مہنگی اورخون سستا ہوگیا ہے کسانوں اور محنت کشوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، آج بھی ہمارے اسکول، کالجز اورعبادت گاہیں محفوظ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشرف نے والدہ کو قتل کروایا،بلاول بھٹو

ان کے مطابق پارلیمنٹ کی بالادستی اور مضبوط جمہوریت کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے، آپ کے قاتل ابھی ہمارے نوجوانوں کو قتل کررہے ہیں، آپ کےقاتل ابھی تک معصوم شہریوں کےخون سےکھیل رہے ہیں۔

انھوں نے بے نظیر بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے لیے ظالموں سےلڑرہےہیں، آپ کو بھی اسی کام کی سزا دی گئی ہے، آپ کو مزدورں، نوجوانوں اورخواتین کے حقوق دلانے کی سزا دی گئی، آپ کو آپ کی جرات اوربہادری اورعوام سے محبت کی سزادی گئی، میری قائد آپ کوآمریت سےلڑنےکی سزادی گئی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں