بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

لوڈشیڈنگ کی معلومات کے لیے موبائل ایپ متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے  صارفین کو بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بل سے متعلق تمام معلومات موبائل پر فراہم کرنے کے لیے ایپ متعارف کرادی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے صارفین کو لوڈشیڈنگ شیڈول، بل سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے ’روشن پاکستان‘ کے نام سے اینڈرائیڈ موبائل ایپ متعارف کرادی۔

اس موقع وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ’گرمیوں میں بجلی کی طلب و رسد کا فرق ختم ہوجائے گا جس کے بعد لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم ہوجائے گی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ڈھائی کروڑ بجلی کے صارفین اب گھر بیٹھے لوڈشیڈنگ کے شیڈول سے آگاہی اور فیڈر سے چوری ہونے والی بجلی سے متعلق آگاہی گھر بیٹھے اپنے موبائل پر آسانی سے حاصل کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: بجٹ معلومات کو عوام تک پہنچانے کے لیے موبائل ایپ متعارف

یہ بھی پڑھیں: ُپاکستانی نوجوان کا کارنامہ، بلڈ ڈونیشن ایپ متعارف

بجلی کی معلومات فراہم کرنے کے حوالےتیار کی جانے والی موبائل ایپ فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروائی گئی ہے جس کو استعمال کرنے اور معلومات حاصل کرنے کے لیے صارفین کو اپنا بل کا ریفرنس نمبر دینا ہوگا۔

صارف کی جانب سے ریفرنس نمبر درج کرنے کے لیے اُسے لوڈ شیڈنگ کے شیڈول اور فیڈر سے چوری ہونے والی معلومات بلاکل مفت دستیاب ہوں گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں