بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کابل: دوخودکش دھماکے ، 40 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغان دارالحکومت میں نیوزایجنسی کے دفتر اور کلچرل سینٹر میں دو خودکش حملوں میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کا دارالحکومت کابل میں دو خودکش حملوں کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 30 افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں صبح ساڑھے دس بجے کے قریب دو خودکش حملے ہوئے، پہلا خودکش دھماکا برچی میں واقعے خبر ایجنسی کے دفتر کے قریب ہوا جب کہ دوسرا دھماکا ثقافتی مرکز کے دروازے پر کیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ نے 40ہلاکتوں کی تصدیق کردی اور کہا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔

دھماکے افغان نیوزایجنسی کےدفتراورکلچرل سینٹرمیں ہوئے، خود کش دھماکے کے وقت کابل کے ثقافتی مرکز میں ثقافت پر کانفرنس ہورہی تھی ، اسی کانفرنس میں شرکت کیلئے مختلف علاقوں سے کلچرل ایکٹوسٹ آئے ہوئے تھے۔


مزید پڑھیں : کابل میں خودکش حملہ ‘ 18 جاں بحق


یاد رہے چند روز قبل کابل میں افغان خفیہ ایجنسی کے مرکزی دفتر کے قریب ہونے والے خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔

اس سے قبل شادی کی ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا‘ جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں