بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی کا اتحاد کے بجائے اپنے نشان سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ انتخابات سنہ 2018 میں کسی بھی جماعت سے اتحاد کے بجائے اپنے نشان سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کسی جماعت سے اتحاد کے بجائے اپنے نشان سے آئندہ الیکشن لڑے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے کسی بھی جماعت سے اتحاد کی تجویز مسترد کردی۔ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات میں ہر حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی نے نئی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے عمران خان اور نوازشریف کو سخت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کی الزام تراشی اب برداشت نہیں کی جائے گی۔ عمران خان کو بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے خلاف پنجاب میں محاذ کو مزید گرم کرنے اور مسلم لیگ ن کے طرز سیاست کا جم کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام رہنماؤں کو بھی نئی پالیسی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں