بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

زمبابوے: سابق آرمی چیف نے نائب صدر کا عہدہ سنبھال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے: رابرٹ موگابے کے 37 سالہ اقتدار کے خاتمے میں‌ کلیدی کردار ادا کرنے والے سابق آرمی چیف جنرل کوسٹینٹینو چیوویگا نے ملک کے نائب صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

61 سالہ سابق آرمی چیف نے زمباوے کے دارالحکومت ہرارے میں‌ ایک تقریب میں حلف اٹھایا، جس میں‌ انھوں‌ نے آئین کی پاس داری اور زمباوے کی وفاداری کے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ زمباوے میں‌ نائب صدر کے دو عہدے ہیں، جن میں‌ سے ایک کے لیے جنرل کوسٹینٹینو چیوویگا نے حلف اٹھایا ہے۔ جنرل کوسٹینٹینو نے رابرٹ موگابے اقتدار کے خاتمے میں‌ کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

حلف لیتے ہوئے سابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ میں‌ اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں‌ اور مہارتیں‌ بروئے کار لائوں‌ گا اور عوامی امنگوں پر پورا اتروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے استعفیٰ دے دیا

واضح رہے کہ 15 نومبر کے ایکشن میں فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا تھا اور عوامی دبائو کے باعث چار عشروں تک اقتدار میں رہنے والے موگابے نے 21 نومبر کو صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

جنرل کوسٹینٹینو چیوویگا گذشتہ ہفتے ہی فوج سے ریٹائر ہوئے تھے۔

 


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں