بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس میں ن لیگی کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس میں بدترین بدنظمی دیکھنے میں آئی، اس دوران شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور صحافیوں پر تشدد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ایک مقامی رہنما کی جانب سے ایک صحافی کے بیٹے کو اغوا اور اس پر  تشدد کرنے کا واقعہ جب مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس میں اٹھایا گیا، تو بات بگڑ گئی۔

اس موقع پر لیگی کارکنوں کی جانب سے میڈیا کو دھمکیاں دی گئیں، صحافیوں پر اسلحہ تان لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ آج مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس میں پیش آیا، جہاں ن لیگ کے مقامی رہنما کی جانب سے صحافی کے بیٹے کا اغوا اور تشدد کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔

نوازشریف کی لندن آمد، لیگی کارکنان کا صحافیوں پر تشدد اور خواتین سے بد تمیزی

اس معاملے نے جلد بدنظمی کی شکل اختیار کر لی، ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی، ن لیگی کارکنوں نے صحافیوں پر تشدد کیا اور میڈیا نمائندوں کودھمکیاں دیں۔

مفتاح اسماعیل پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔ اس موقع پر صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے سے ن لیگ کی جمہوریت کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے۔

صحافتی تنظیم کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

صدر پی ایف یوجے افضل بٹ نے واقعے کو مسلم لیگ ن کے لئےشرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ صحافیوں کو پریس کانفرنس کے لئے بلا کرمارا گیا ہو۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صحافیوں کو دھمکیاں دینے کا نوٹس لیتے ہوئے اس ضمن میں آئی جی سندھ کو صحافیوں سے بھرپور تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے اور واقعے کی تحقیات کی یقین دہانی کروائی۔

۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں