بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نواک یوکووچ ابوظہبی ٹینس چیمپیئن شپ سےدستبردار

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی : ٹینس اسٹار نواک یوکووچ نے کہنی میں درد ہونے پرمبادلہ ابوظہبی ٹینس چیمپیئن شپ سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹینس اسٹار نواک یوکووچ کا مقابلہ سیمی فائنل میں اسپین کے روبرٹو بوٹسٹا اگٹ سے شیڈول کیا گیا تھا تاہم چند گھنٹے قبل انہوں نے ٹینس چیمپیئن شپ سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

ابوظہبی ٹینس چیمپیئن شپ سے دستبرداری کے بعد اسٹار کھلاڑی کی فٹنس پرشکوک گہرے ہوگئے ہیں اور آئندہ ہفتے شیڈول قطر اوپن میں ان کی شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

ٹینس اسٹار نواک یوکووچ نے کہا کہ مجھے ابوظہبی ایونٹ سے دستبردار ہونے پرانتہائی مایوسی ہوئی ہے، بدقسمتی سے میں گزشتہ چند دنوں سے اپنی متاثرہ کہنی میں درد محسوس کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کہنی میں درد پر میری میڈیکل ٹیم نے مجھے کوئی رسک لینے سے منع کیا ہے جس پر میں فوری طور پرایونٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ سربیائی ٹینس نواک یوکووچ اب تک 12 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں