بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

فاروق ستار کی اے پی سی میں‌ عدم موجودگی: وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: طاہر القادری کی اے پی سی میں‌ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے فاروق ستار کی عدم موجودگی نے جو سوالات اٹھائے تھے، اب پارٹی کے اندرونی ذرایع بھی ان کی تصدیق کر رہے ہیں۔

واضح‌ رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد فاروق ستار کی سربراہی میں‌ طاہر القادری کی اے پی سی میں شریک ہوا تھا، لیکن اعلامیہ جاری کرتے ہوئے جہاں‌ دیگر جماعتوں‌ کے سربراہ اور نمائندے موجود تھے، وہاں‌ فاروق ستار کی عدم موجودگی نے کئی سوالات پیدا کیے۔

اس ضمن میں‌ جب طاہر القادری سے سوال کیا گیا، تو انھوں‌ نے کہا کہ اے پی سی میں کسی قسم کا اختلاف نہیں، فاروق ستار کی کچھ مصروفیات تھیں، اس لیے وہ چلے گئے تھے۔

البتہ ذرایع کے مطابق اس عدم موجودگی کا سبب ایم کیو ایم پاکستان کے اعلامیہ سے اختلافات کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ پاکستان کا ووٹ بینک نہیں توڑا جا سکتا، فاروق ستار

اطلاعات کے مطابق فاروق ستار نے شہبازشریف اور رانا ثنا کا نام قراردادوں سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر طاہر القادری نے موقف اختیار کیا کہ مرکزی ملزمان کو کیسےچھوڑدیں، نہتے لوگوں پر گولیاں ان ہی کے حکم پر چلائی گئیں۔

فاروق ستار نے طاہر القادری سے سوال کیا کہ نام نہیں نکالاجاتا، تو کیا ہم چلے جائیں؟ اس سوال پر طاہر القادری نے کہا، آپ جانا چاہتے ہیں تو چلےجائیں، بے گناہ لوگوں کے قاتلوں کومعاف نہیں کر سکتا۔

ذرایع کے مطابق اسی باعث فاروق ستار،عامرخان اے پی سی اعلامیہ جاری ہونے سے پہلے روانہ ہوگئے اور دس نکاتی اعلامیہ پر ایم کیو ایم پاکستان کا نام نہیں‌ ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں