اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 154 کے ضمنی انتخابات کےلیےعلی ترین سمیت دیگرامیدواروں کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے لودھراں کے ضمنی انتخاب کے لیے علی ترین سمیت 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
شفیق آرائیں، ساجد انعام، نفیس احمد اور مرزاعلی بیگ کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جاچکے ہیں۔
ریٹرننگ آفیسرکا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عمیربلوچ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 3 جنوری جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے علی ترین کو 4 جنوری کوطلب کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 جنوری تک کی جائے گی اور 9 جنوری تک کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔
جہانگیر ترین کی نشست پر بیٹے علی ترین کے کاغذات نامزدگی جمع
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیرترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پران کے صاحبزادے علی ترین کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔